میں مریم ایک لکھاری، ایک عورت، اور ان تمام خاموش آوازوں کی نمائندہ جنہیں دنیا نے دبانے کی کوشش کی۔ یہ بلاگ "Justice for Women" میری ذات سے شروع ہوتا ہے، مگر صرف میرے لیے نہیں,ان تمام عورتوں کے لیے ہے جو اپنی داستان نہیں کہہ سکیں۔
یہاں میں اپنے درد، اپنی جیت، اور معاشرے کے ان سوالوں کو الفاظ میں ڈھالتی ہوں جو اکثر خاموش رہ جاتے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ ہر تحریر کسی نہ کسی عورت کی آواز بنے۔
میں کوئی مصلح نہیں، نہ ہی کوئی مکمل فلسفی , میں بس ایک عورت ہوں جو اپنے زخموں سے، اپنے تجربات سے سچ کہنے کی ہمت رکھتی ہے۔ اگر میرے الفاظ کسی ایک دل کو بھی سکون دیں، کسی ایک عورت کو یہ احساس دلائیں کہ وہ اکیلی نہیں , تو یہی میری کامیابی ہے۔
Comments
Post a Comment